QR CodeQR Code

حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری ملت علامہ ناصر عباس کی پشت پر کھڑی ہے، ڈاکٹر شفقت شیرازی

19 Jun 2016 00:44

صحافی : ذیشان صادقی

اسلام ٹائمز: قم میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امور خارجہ کا کہنا تھا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ نام نہاد جمہوری حکومت ہمارے جمہوری مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مکتب شہداء اور شہید عارف حسینی کے وارث ہیں۔ ہم وطن عزیز کے دفاع اور ملت پاکستان کی بقا کے لئے قانونی و جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے اس ظالم حکومت کو رسوا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں گذشتہ رو ایک افطار پارٹی دی گئی، جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ اقامہ نماز مغربین کے بعد روزہ دار نمازیوں کو پاکستان میں جاری احتجاج، لانگ مارچ اور بھوک ہڑتال کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری ملت علامہ ناصر عباس جعفری کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ نام نہاد جمہوری حکومت ہمارے جمہوری مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مکتب شہداء اور شہید عارف حسینی کے وارث ہیں۔ ہم وطن عزیز کے دفاع اور ملت پاکستان کی بقا کے لئے قانونی و جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے اس ظالم حکومت کو رسوا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 546927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/546927/حکومت-کسی-غلط-فہمی-میں-نہ-رہے-پوری-ملت-علامہ-ناصر-عباس-کی-پشت-پر-کھڑی-ہے-ڈاکٹر-شفقت-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org