QR CodeQR Code

پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں معلومات امریکا کو نہیں دے گا،حسین حقانی

23 May 2009 12:28

امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ایٹمی ہتھیار تلف کرے تو پاکستان بھی ایسا کرنے کیلئے تیار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی میڈیا پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کا سوال اٹھا کر حقیقی مسائل سے توجہ نہ ہٹائے


واشنگٹن :امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے ایٹمی ہتھیار تلف کرے تو پاکستان بھی ایسا کرنے کیلئے تیار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی میڈیا پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کا سوال اٹھا کر حقیقی مسائل سے توجہ نہ ہٹائے ۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں اور اس سلسلے میں کوئی تشویش نہیں ہونی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہے جس کے تحت دونوں ملک اپنے ایٹمی ہتھیار بتدریج ختم کر سکیں ۔ حسین حقانی نے کہا کہ امریکی حکومت میں وہ لوگ جو پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں سے آگاہ ہیں یہ بات جانتے ہیں کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام انتہائی محفوظ ہے ۔یہ ایک محدود ایٹمی پروگرام ہے جو پڑوسی ملک کے مقابلے میں ڈیٹرینس برقرار رکھنے کیلئے ہے۔امریکی میڈیا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ کا سوال اٹھا کر حقیقی مسائل سے توجہ نہ ہٹائے ۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر تشویش نہیں ہونی چاہئے کیونکہ یہ امریکا کیلئے خطرہ نہیں ہیں۔ امریکا کو خطرہ افغانستان سے اور پاکستان کے کچھ علاقوں میں دہشتگردوں سے ہو سکتا ہے جن سے نمٹنے کے لئے پاکستان اپنی بہترین کوششیں کر رہا ہے ۔ حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں معلومات امریکا کو نہیں دے گا اور نہ ہی اپنے ایٹمی پروگرام کو وسعت دے رہا ہے ۔


خبر کا کوڈ: 5470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/5470/پاکستان-اپنے-ایٹمی-ہتھیاروں-کے-بارے-میں-معلومات-امریکا-کو-نہیں-دے-گا-حسین-حقانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org