QR CodeQR Code

حضرت خدیجۃ الکبری ؓ دین اسلام کی تصدیق کرنے والی پہلی خاتون تھیں، روبینہ خاکی

19 Jun 2016 15:06

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ ؓخاندان قریش کی ممتاز اور باوقار خاتون تھیں، آپ ؓ حسن سیرت، اعلیٰ اخلاق، بلند کردار اور شرافت و مرتبہ کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور اردگرد کے علاقے میں طاہرہ کے لقب سے مشہور تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن وومن لیگ فیصل آباد کی ضلعی ناظمہ روبینہ خاکی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت خدیجۃ الکبری ؓ آپﷺ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی اور دین اسلام کی تصدیق کرنے والی خاتون تھیں۔ فیصل آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ ؓ کو حضورﷺ کی پہلی زوجہ محترمہ ہونے کی سعادت بھی حاصل ہے۔ حضرت خدیجۃ الکبری ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ؓخاندان قریش کی ممتاز اور باوقار خاتون تھیں، آپ ؓ حسن سیرت، اعلیٰ اخلاق، بلند کردار اور شرافت و مرتبہ کی وجہ سے مکہ مکرمہ اور اردگرد کے علاقے میں طاہرہ کے لقب سے مشہور تھیں۔


خبر کا کوڈ: 547037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/547037/حضرت-خدیجۃ-الکبری-دین-اسلام-کی-تصدیق-کرنے-والی-پہلی-خاتون-تھیں-روبینہ-خاکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org