0
Monday 14 Feb 2011 11:04

صدر،وزیراعظم ملاقات،ریمنڈ کیس اور شاہ محمود قریشی کے معاملے پر تبادلہ خیال

صدر،وزیراعظم ملاقات،ریمنڈ کیس اور شاہ محمود قریشی کے معاملے پر تبادلہ خیال
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-صدر آصف علی زرداری سے اتوار کو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال، گرفتار امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے معاملہ پر امریکی دباؤ، گول میز کانفرنس اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے قلمدان سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے قلمدان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر زور دیا کہ نئی کابینہ کی تشکیل کے موقع پر بعض رہنماؤں کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صدر کو اپنے مجوزہ دورہ کویت جبکہ صدر نے اپنے مجوزہ دورہ جاپان کے حوالے سے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے مابین اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستانی شہریوں کے قتل میں گرفتار امریکی اہلکار کے سفارتی استثنیٰ کا فیصلہ عدالت کریگی۔









خبر کا کوڈ : 54704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش