0
Sunday 19 Jun 2016 15:20

خواتین سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ اور سیدہ فاطمہ ؓکی حیات طیبہ پر عمل پیر ا ہو کر اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں، رانا محمد اصغر چشتی

خواتین سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ اور سیدہ فاطمہ ؓکی حیات طیبہ پر عمل پیر ا ہو کر اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں، رانا محمد اصغر چشتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت حافظ آباد کے ضلعی ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد اصغر چشتی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُم المومنین حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ ؓ شرم و حیاکا پیکر تھیں۔ حافظ آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنما کا کہنا تھا کہ بی بی خدیجہ نے اسلام کے لئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دیں، وہ اسلامی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہئے کو وہ حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ اور خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ ؓکی حیات طیبہ پر عمل پیر ا ہو کر اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں۔
خبر کا کوڈ : 547056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے