QR CodeQR Code

خواتین سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ اور سیدہ فاطمہ ؓکی حیات طیبہ پر عمل پیر ا ہو کر اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں، رانا محمد اصغر چشتی

19 Jun 2016 15:20

اسلام ٹائمز: حافظ آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنما کا کہنا تھا کہ بی بی خدیجہ نے اسلام کے لئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دیں، وہ اسلامی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت حافظ آباد کے ضلعی ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد اصغر چشتی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُم المومنین حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ ؓ شرم و حیاکا پیکر تھیں۔ حافظ آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنما کا کہنا تھا کہ بی بی خدیجہ نے اسلام کے لئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دیں، وہ اسلامی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہئے کو وہ حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ اور خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہ ؓکی حیات طیبہ پر عمل پیر ا ہو کر اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں۔


خبر کا کوڈ: 547056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/547056/خواتین-سیدہ-خدیجۃ-الکبری-اور-فاطمہ-کی-حیات-طیبہ-پر-عمل-پیر-ا-ہو-کر-اپنی-دنیا-آخرت-کو-سنواریں-رانا-محمد-اصغر-چشتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org