QR CodeQR Code

پاکستان کا ایران سے گیس خریداری کیلئے دوبارہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ

19 Jun 2016 17:44

اسلام ٹائمز: وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اس وقت توانائی کی مانگ اور فراہمی کے درمیان بہت بڑا فرق ہے، ملکی گیس کی کل پیداوار 4 ارب مکعب فٹ یومیہ جبکہ مانگ 6 ارب مکعب فٹ یومیہ ہے، مقامی پیداوار کے مقابلے میں تیل کی ضرورت 7 سے 8 گنا زیادہ ہے اور توانائی کی مانگ روز بروز بڑھ رہی ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق حکومت نے 2 ارب ڈالر مالیت کی پائپ لائن اور ایل این جی ٹرمینل تعمیر کے منصوبے کا ٹھیکہ بین الحکومتی بنیاد پر چین کی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر پر دوبارہ غور کر رہی ہے۔ ایران سے گیس خریداری کے نئے معاہدے کیلیے ایرانی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ چین کی کمپنی کے ذریعے گیس پائپ لائن اور گوادر میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے معاملات بھی طے کر لئے گئے ہیں۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اس وقت توانائی کی مانگ اور فراہمی کے درمیان بہت بڑا فرق ہے، ملکی گیس کی کل پیداوار 4 ارب مکعب فٹ یومیہ جبکہ مانگ 6 ارب مکعب فٹ یومیہ ہے، مقامی پیداوار کے مقابلے میں تیل کی ضرورت 7 سے 8 گنا زیادہ ہے اور توانائی کی مانگ روز بروز بڑھ رہی ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق حکومت نے 2 ارب ڈالر مالیت کی پائپ لائن اور ایل این جی ٹرمینل تعمیر کے منصوبے کا ٹھیکہ بین الحکومتی بنیاد پر چین کی کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوادر سے نواب شاہ 750 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن اور گوادر میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کا ٹھیکہ چائنہ پائپ پٹرولیم کمپنی کو دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایران کیساتھ نئے گیس خریداری معاہدے پر دستخط کے بعد گوادر سے ایرانی سرحد تک 60 کلومیٹر کی پائپ لائن پر کام شروع ہو جائے گا اور بعد ازاں اس پائپ لائن کو نواب شاہ لائن سے منسلک کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 547095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/547095/پاکستان-کا-ایران-سے-گیس-خریداری-کیلئے-دوبارہ-معاہدہ-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org