QR CodeQR Code

لیہ، عدیل عباس زیدی کی وفد کے ہمراہ شیخ برادری سے ملاقات، لانگ مارچ کے حوالے سے گفتگو

20 Jun 2016 12:19

اسلام ٹائمز: اس موقع پر شیخ برادری کے عمائدین نے علامہ راجہ ناصر عباس کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہر قسمی تعاون اور لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی، اور آئندہ چند روز میں علاقہ عوام پر مشتمل اجتماع کا فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری نشر و اشاعت سید عدیل عباس زیدی نے وفد کے ہمراہ لانگ مارچ عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں ضلع لیہ کے علاقہ کوٹ مراد چک نمر 284 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شیخ برادری کے عمائدین سے ملاقات کی، وفد میں ایم ڈبلیو ایم چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل مصور عباس خان، ڈاکٹر ناصر علی جعفری اور مولانا صابر حسین شامل تھے۔ اس موقع پر عدیل عباس زیدی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملت کے درد کو محسوس کرتے ہوئے اور آنے والے مشکل حالات کو بھانپتے ہوئے بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا، لیکن آج 37 روز گزر جانے کے باوجود ان کی ہمت و استقامت برقرار ہے، اب پوری پاکستانی ملت تشیع کا امتحان ہے کہ وہ اپنے لیڈر کی لانگ مارچ کی کال پر لبیک کہے، انہوں نے کہ اگر حکومت نے مطالبات منظور نہ کئے تو انشاء اللہ عیدالفطر کے بعد ملک کے کونے کونے سے عوام لانگ مارچ میں شریک ہونگے، اور ثابت کردینگے کہ شیعان حیدر کرار (ع) نہ جھکنے والے ہیں، اور نہ ڈرنے والے، اور انشاء اللہ اسلام آباد سے کامیاب ہوکر لوٹیں گے۔ اس موقع پر شیخ برادری کے عمائدین نے علامہ راجہ ناصر عباس کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہر قسمی تعاون اور لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی، اور آئندہ چند روز میں علاقہ عوام پر مشتمل اجتماع کا فیصلہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 547206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/547206/لیہ-عدیل-عباس-زیدی-کی-وفد-کے-ہمراہ-شیخ-برادری-سے-ملاقات-لانگ-مارچ-حوالے-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org