0
Monday 20 Jun 2016 23:03

حافظ حمداللہ کیخلاف مقدمہ افسوسناک، منظم سازش کا حصہ ہے، حبیب الرحمن درخواستی

حافظ حمداللہ کیخلاف مقدمہ افسوسناک، منظم سازش کا حصہ ہے، حبیب الرحمن درخواستی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (س) پنجاب کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا میں رمضان ٹرانسمشن کے نام پر رمضان المبارک کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ قرآن و سنت کے احکامات کا تمسخر اڑایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عبداللہ بن مسعود خان پور میں جماعتی عہدیداروں، کارکنان اور اہل مدارس علما کے وفود سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر حافظ حمداللہ کے خلاف 506.345 کے دفعات کے تحت تھانہ کوہسار اسلام آباد میں مقدمہ کا اندراج انتہائی افسوس ناک ہے اور لبرل طبقات کی دین اسلام اور علما کے خلاف منظم سازش کا ایک حصہ ہے۔ جے یو آئی (ف) والے احباب کو بھی چاہیے کہ وہ اسلام کا مذاق اڑانے پر بیرسٹر مسرور اور ماروی سرمد کے خلاف بھی مقدمات درج کروائیں، مصلحت پسندی اور روایتی تساہل پسندی ہی دوسروں کو آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور ملک دشمن قوتیں پاکستان کے اسلامی تشخص اور استحکام و سالمیت کے خلاف منظم سازشوں میں مصروف ہیں، اسی ایجنڈے کے تحت رمضان المبارک کے تقدس و احترام کو بھی میڈیائی خرافات کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ ان حالات میں تمام علما کرام اور محب وطن سیاست دانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سازشوں کو سمجھنے کی کوشش کریں اور مذہب و سیاست کے اصل مقام اور وقار کی بحالی کے لیے سوچیں۔
خبر کا کوڈ : 547371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش