QR CodeQR Code

میٹرک کی سند پر وزیراعلٰی پنجاب کی تصویر، چیئرمین سینیٹ نے نوٹس لے لیا

21 Jun 2016 00:12

اسلام ٹائمز: سینٹ میں نکتہ اعتراض پر سینیٹر خوش بخت شجاعت نے کہا کہ فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے سرٹیفکیٹ پر وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی تصویر لگائی جاتی ہے، میٹرک کے سرٹیفکیٹ کو سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے۔


اسلام آباد۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے سرٹیفکیٹ پر وزیر اعلٰی پنجاب کی تصویر پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے رپورٹ طلب کر لی۔ سینٹ میں نکتہ اعتراض پر سینیٹر خوش بخت شجاعت نے کہا کہ فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے سرٹیفکیٹ پر وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی تصویر لگائی جاتی ہے، میٹرک کے سرٹیفکیٹ کو سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے۔ میٹرک کی سند طالب علم کا اعزاز ہوتا ہے، میٹرک کی سند پر صرف طالب علم کی تصویر ہونی چاہئے، تعلیمی اسناد پر آج تک قائد اعظم کی تصویر بھی نہیں لگائی گئی، تو وزیراعلٰی پنجاب کی کیسے لگائی جاسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 547388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/547388/میٹرک-کی-سند-پر-وزیراعل-ی-پنجاب-تصویر-چیئرمین-سینیٹ-نے-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org