QR CodeQR Code

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا بیٹا پراسرار طور پر لاپتہ

21 Jun 2016 01:16

اسلام ٹائمز: میڈیا ذرائع کے مطابق وہ ایک سپر اسٹور میں شاپنگ کی غرض سے گئے، اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئے، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تلاش کا حکم دیا ہے، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اویس سجاد کو سفید گاڑی نمبر ایس پی 0856 میں لے جایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا بیٹا کلفٹن ڈویژن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔ ان کے بیٹے کی گاڑی پنجاب چورنگی سے لاوارث حالت میں مل گئی ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کا بیٹا ایڈووکیٹ اویس سجاد کلفٹن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ بعد ازاں انکی گاڑی لاوارث حالت میں پنجاب چورنگی کے قریب سے مل گئی، تاہم اویس سجاد کا پتہ نہیں چل سکا۔ ذرائع کے مطابق وہایک سپر اسٹور گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئے۔ وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اویس سجاد کو فوری تلاش کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہر میں ناکہ بندی کرنے کی ہدایت کردی اور اویس سجاد کو جلد بازیاب کرانے کی ہدایات جاری کردی۔ پولیس نے شاپنگ مال سے حاصل شدہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اویس سجاد کو سفید گاڑی نمبر ایس پی 0856 میں اغوا کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 547398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/547398/چیف-جسٹس-سندھ-ہائیکورٹ-کا-بیٹا-پراسرار-طور-پر-لاپتہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org