0
Wednesday 22 Jun 2016 05:08

یکم جولائی کو اسلام آباد میں مرکزی القدس ریلی نکالی جائے گی، علامہ عارف واحدی

یکم جولائی کو اسلام آباد میں مرکزی القدس ریلی نکالی جائے گی، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی یوم القدس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شیعہ علماء کونسل، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او کے عہدیداران و کارکنان کا مشترکہ اہم اجلاس رضویہ ہال میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی سبراہی میں منعقد ہوا۔ جسمیں مرکزی یوم القدس کمیٹی کے سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، ضلعی صدر اسلام آباد سید محمد علی کاظمی، ضلعی صدر راولپنڈی سید نصیر حسین موسوی، ڈویژنل سیکرٹری جعفر نقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جے ایس او ارسلان، ڈویژنل صدر جے ایس او عبداللہ رضا، جعفریہ یوتھ ڈویژنل صدر عباس ملک سمیت تحصیل صدر ٹیکسلا شبیر حسین شاہ، تحصیل راولپنڈی آصف مغل دیگر عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یوم القدس ریلی انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں مرکزی یوم القدس کمیٹی کے سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ نے یوم القدس ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے تجاویز دیتے ہوئے انتظامات کے حوالہ سے مکمل بریفنگ دی بعد ازاں ان تجاویز کی روشنی میں تمام عہدہدران و کارکنان کی مشاورت کے ساتھ مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیں گئیں۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے مختلف تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے سربراہان کا اعلان کے بعد عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں پُرامن القدس ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ اور ہر سال کی طرح امسال بھی یکم جولائی کو شیعہ علما کونسل پاکستان اسلام آباد/راولپنڈی کی جانب سے نکالی جانے والی تاریخی مرکزی القدس ریلی سابقہ روایات کے مطابق اتحاد وحدت کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے جی سکس ٹو مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہو کر اپنی منزل مقصود آبپارہ چوک پر پہنچ کر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کی ذمہ داری بنتی ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے القدس ریلی میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کو یقینی بنائے، علامہ عارف واحدی نے یوم القدس کی حیثیت و اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ساجد نقوی نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کا درس دیا اور ہم اس درس پر عمل کر تے ہوئے کسی بھی شخص کو ریلی کے پُرامن ماحول خراب کر نے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے اس موقع پروز ہ کی عظمت اور فضیلت پر بھی مفصل روشنی ڈالی۔ بعد از اختتام اجلاس علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں افطاری دی گئی اور نماز مغربین باجماعت ادا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 547453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش