0
Tuesday 21 Jun 2016 09:54

سینکڑوں زائرین چار دن سے تفتان بارڈر پر پھنس کر رہ گئے، ہلاکتوں کا خدشہ

سینکڑوں زائرین چار دن سے تفتان بارڈر پر پھنس کر رہ گئے، ہلاکتوں کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سینکڑوں زائرین تفتان بارڈر پر پھنس کر رہ گئے، شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کا خطرہ، معصوم بچے اور خواتین بے ہوش ہونے لگے، ارباب اختیار خواب خرگوش کے مزے لینے لگے۔ تفصیلات کے مطابق تفتان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر سے مقامات مقدسہ عراق و ایران کی زیارات کے لئے جانے والے زائرین پاک ایران بارڈر تفتان پر پھنس کر رہ گئے، پاکستانی حکام کی جانب سے این او سی جاری نہ ہونے پر گزشتہ کئی دنوں سے ملک بھر کے سینکڑوں زائرین تفتان بارڈر پر شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے، پانی کی شدید کمی کے باعث معصوم بچے اور خواتین بیہوش ہونے لگے، متعلقہ حکام کی مکمل چشم پوشی شیعہ قوم کے لئے سوالیہ نشان کا باعث بن رہی ہے۔ تفتان میں موجود لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے قافلہ کے سالار خیربخش لنڈ بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار دنوں سے قافلہ تفتان بارڈر پر پھنسا ہوا ہے، خوراک پانی ختم ہو چکے، زائرین کو کس جرم کی پاداش میں کسمپرسی کے عالم میں تنہا چھوڑ دیا گیا ہے، ان نے اطلاع دی کہ زائرین اس وقت تفتان کی مین شاہراہ کو بلاک کرکے دھرنا دیئے ہوئے ہیں، جو قافلہ کی روانگی تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 547460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش