0
Tuesday 21 Jun 2016 11:09

پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی غربت کا شکار ہے،اقوام متحدہ

پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی غربت کا شکار ہے،اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ دنیا میں غربت کی صورتحال پر اقوم متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی غربت کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے ترقی و منصوبہ بندی کی جانب سے پاکستان میں غربت کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے، رپورٹ کو 15-2014 کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا ہے۔ رپورٹ کی تیاری کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح کے تعین کے لیے 15 مختلف اشاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی غربت کا شکار ہے، ملک کا غریب ترین صوبہ بلوچستان ہے جہاں غربت کی شرح 55.3 فی صد ہے جب کہ سندھ میں غربت کی شرح 53.5 فیصد، خیبر پختون خوا میں 50.7 فیصد اور پنجاب میں یہ شرح 48.4 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 547496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش