0
Monday 14 Feb 2011 15:32

اسرائیل کی خاطر امریکہ مصری انقلاب کو ہائی جیک کر رہا ہے،ایران،مصر امریکہ تعلقات بدل جائیں گے،اخوان کو آنے سے نہیں روکا جا سکتا،امریکی اخبا

اسرائیل کی خاطر امریکہ مصری انقلاب کو ہائی جیک کر رہا ہے،ایران،مصر امریکہ تعلقات بدل جائیں گے،اخوان کو آنے سے نہیں روکا جا سکتا،امریکی اخبا
تہران:ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کو محفوظ رکھنے کے لئے امریکہ مصری انقلاب کو ہائی جیک کر رہا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کو مصری انقلاب سے غیر معمولی خطرات لاحق ہیں اور امریکہ اسرائیلی سلامتی یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ 
ادھر مصر میں عوامی انقلاب کے بعد امریکہ سے اس کے تعلقات بھی مکمل طور پر تبدیل ہو جائیں گے۔ یہ تبصرہ معروف امریکی اخبار"واشنگٹن پوسٹ" کا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات ہوئے تو مصر میں اخوان المسلمون کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ نئی حکومت میں اگر اخوان شامل ہوئی تو اسرائیل اور امریکہ دونوں کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی کیونکہ اخوان اسرائیل کے لئے نرم گوشہ رکھنے کو تیار نہیں۔ امریکہ کو نئی مصری حکومت سے دہشتت گردی کے خلاف جنگ میں بھی تعاون نہیں مل سکے گا۔ انتہا پسندون کے خلاف کاروائی میں امریکہ کو مصری انٹییلی جنس شاید اب زیادہ مدد نہیں کر سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 54754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش