QR CodeQR Code

اویس شاہ کا اغوا، وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی آپریشن مزید تیز کرنیکی ہدایت

21 Jun 2016 18:19

اسلام ٹائمز: کراچی میں اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایڈووکیٹ اویس علی شاہ کی بازیابی ہم سب کیلئے اہم ہے، کراچی آپریشن کو مزید تیز کیا جائے اور رینجرز و انٹیلی جنس ادارے آپس میں رابطے مزید مؤثر بنائیں، جبکہ ایک ہفتے میں آپریشن کے نتائج اور رپورٹ دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغوا کے معاملے پر کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایک ہفتے میں نتائج مانگ لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور چیف جسٹس ہائی کورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو اویس شاہ کی بازیابی کیلئے تحقیقات اور اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائمز اور اغوا کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ اویس علی شاہ کی بازیابی ہم سب کیلئے اہم ہے، کراچی آپریشن کو مزید تیز کیا جائے اور رینجرز و انٹیلی جنس ادارے آپس میں رابطے مزید مؤثر بنائیں، جبکہ ایک ہفتے میں آپریشن کے نتائج اور رپورٹ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس سے مشابہہ گاڑیوں کو تحویل میں لینے، جعلی نمبر پلیٹس اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔


خبر کا کوڈ: 547644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/547644/اویس-شاہ-کا-اغوا-وزیراعلی-سندھ-کی-کراچی-آپریشن-مزید-تیز-کرنیکی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org