0
Tuesday 21 Jun 2016 19:18

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق اویس علی شاہ کے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق اویس علی شاہ کے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے کی گمشدگی سے قبل شاپنگ سینٹر میں خریداری اور ان کے مبینہ اغوا میں استعمال ہونے والی کار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔ مبینہ اغوا میں ملوث گاڑی پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس علی شاہ سلور کلر کی سوئفٹ کار نمبر AZT535 میں کلفٹن کی سپر مارکیٹ پہنچے۔ سپر مارکیٹ کے اندر گئے۔ گمشدگی سے قبل سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں سفید شرٹ، ٹائی اور سرمئی رنگ کی پتلون میں ملبوس اویس علی شاہ کو کیش کاؤنٹر پر ادائیگی کرتے دیکھایا گیا ہے۔ اویس علی شاہ نے 2000 روپے ادا کیے اور کاغذ کے دو تھیلے لے کر روانہ ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھایا گیا ہے کہ اویس علی شاہ کے مبینہ اغوا میں استعمال ہونے والی کار پر سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ بھی نمایاں ہے۔ پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ کے باہر سے ملنے والی اویس علی شاہ کی کار لاک تھی جس کی وجہ سے اغوا کے شبے کو تقویت ملتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 547656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش