QR CodeQR Code

صدر، وزیراعظم، وزرائے اعلٰی، سیاسی قائدین کا امجد فرید صابری کی شہادت پر اظہار افسوس

22 Jun 2016 18:36

اسلام ٹائمز: سیاسی رہنماوں نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ امجد فرید صابری کا قتل انسانیت کا قتل ہے۔ قاتلوں نے ایک معصوم شخص کو نشانہ بنا کر کراچی کا امن خراب کرنے کی کوشش کی۔ دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا آپریشن جاری رکھنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف نعت خواں اور قوال امجد فرید صابری کی شہادت پر صدر ممنون حسین، قائم مقام صدر رضا ربانی، وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو، عمران خان، طاہر القادری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، چاروں صوبائی وزرائے اعلٰی اور دیگر سیاسی قائدین نے اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ان رہنماوں نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ امجد فرید صابری کا قتل انسانیت کا قتل ہے۔ قاتلوں نے ایک معصوم شخص کو نشانہ بنا کر کراچی کا امن خراب کرنے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا آپریشن جاری رکھنا ہوگا۔ ان رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ امجد صابری کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے ہمارا اپنا کوئی پیارا بچھڑ گیا۔ ان رہنماوں نے ان کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 547910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/547910/صدر-وزیراعظم-وزرائے-اعل-ی-سیاسی-قائدین-کا-امجد-فرید-صابری-کی-شہادت-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org