QR CodeQR Code

امجد صابری کا قتل پاکستان کا نقصان ہے، عدیل عباس زیدی

23 Jun 2016 00:48

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری نشر و اشاعت کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کیساتھ ساتھ اب ملک کی اہم شخصیات کو تحفظ دینے بھی ناکام ہو چکی ہے، امجد صابری کا قتل پورے ملک کا نقصان اور کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری نشر و اشاعت سید عدیل عباس زیدی نے معروف قوال اور ثناء خواں امجد صابری کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کیساتھ ساتھ اب ملک کی اہم شخصیات کو تحفظ دینے بھی ناکام ہو چکی ہے، امجد صابری کا قتل پورے ملک کا نقصان اور کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے، اپنے ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام تر دعووں کے باوجود تکفیری دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، آئے روز بے گناہ لوگ قتل کئے جارہے ہیں تاہم حکمران اپنے اقتدار کے بچاو میں لگے ہوئے ہیں، انہیں ملک و قوم سے کوئی دلچسپی نہیں، انہوں نے شہید امجد صابری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سچے عاشق رسول (ص) اور محب اہلبیت (ع) تھے، ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، ان کے کلام ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 547963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/547963/امجد-صابری-کا-قتل-پاکستان-نقصان-ہے-عدیل-عباس-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org