0
Thursday 23 Jun 2016 15:13

امجد صابری قوالی کے ذریعے صوفیاء کا پیغام پھیلاتے رہے، سفیر امن کا قتل دردناک واقعہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

امجد صابری قوالی کے ذریعے صوفیاء کا پیغام پھیلاتے رہے، سفیر امن کا قتل دردناک واقعہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے معروف قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ 24جون کو جمعہ کے اجتماعات میں امجد صابری کی شہادت کے افسوسناک واقعہ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری قوالی کے ذریعے صوفیاء کا پیغام پھیلاتے رہے، وہ امن کے علمبردار تھے، ان جیسے سفیر امن کا قتل دردناک واقعہ ہے، اس افسوسناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 548081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش