0
Thursday 23 Jun 2016 17:10

امام حسن علیہ السلام کی سیرت مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے، سید ریاض حسین شاہ

امام حسن علیہ السلام کی سیرت مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے، سید ریاض حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ سابق ناظم ٹیکسلا سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ سوار مہر نبوت حضرت حسن علیہ السلام کی ولادت باسعادت مسلمانوں کے لئے باعث رحمت تھی، آپ (ع) کی شکل و صورت اپنے پیارے نانا حضرت محمد (ص) سے بہت مشابہت رکھتی تھی، آپ (ع) کی سیرت طیبہ مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے، اکثر اپنے نانا کے کندھوں پر سوار رہتے، حضور اکرم (ص) نے اپنی زندگی میں صحابہ رضوان اللہ کے سامنے کہہ دیا تھا کہ میرا یہ بیٹا سردار ہے اور مسلمانوں کے مخالف گروہوں میں مصالحت کا باعث بنے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں شاہ ولی ہاؤس، ٹیکسلا میں جشن ولادت حضرت امام حسن (ع) اور مرحوم ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان کے معتمد خاص حاجی ریاض حسین اعوان نے کہا کہ ایک مرتبہ ہم تب یتیم ہوئے تھے جب ہمارا والد فوت ہوا تھا اور اب ہم محمد صدیق خان کی ناگہانی وفات سے سیاسی یتیم ہو گئے ہیں، ہم اپنے قائد محمد صدیق خان کا مشن جاری رکھیں گے، اس موقع پر پنجابی پختون اتحاد کے چئیرمین حاجی قدیم خان، مشیر اعلیٰ حاجی فردوس خان، شیرزای ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر سید شیرازحسین شاہ، سید محمود علی نقی، ممبرمیونسپل کمیٹی ٹیکسلا ملک پرویز اختر ٹھکیدار، ممبر میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 11 سید عترت حسین شاہ، سید طاہر شاہ سنگ جانی، حماد شاہ سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، دریں اثناء ممبر پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی یاد رہے کہ اس پروگرام کے مہمان خصوصی محمد صدیق خان تھے مگر زندگی نے وفا نہ کی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکی نمایندگی حاجی ریاض حسین اعوان نے کی اور کہا کہ ہم اپنے نہایت ہی شفیق مہربان بھائی محمد صدیق خان سے محروم ہو گئے ہیں اللہ تعالیٰ انھیں اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا کرے اور ہمیں انکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے، اس تقریب کا اہتمام سردار سید محمد علی شاہ، سردار سید عمران علی شاہ سردار سید حیدر علی شاہ نے کہا تھا انھوں نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 548106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش