QR CodeQR Code

جرمنی کے سینما گھر میں مسلح شخص کی فائرنگ، 50 افراد زخمی

23 Jun 2016 21:11

اسلام ٹائمز: خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کی اسپیشل پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر یرغمالیوں کو چھڑانے کے لیے حملہ آور سے مقابلہ کیا اور اس دوران پولیس کی فائرنگ سے وہ ہلاک ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے علاقہ ویرن ہیم کے ایک سینما گھر میں فائرنگ سے 50 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور مارا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے جنوب میں واقع ورنیم کے سینما گھر میں نامعلوم شخص داخل ہوا، جس نے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنایا اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کی اسپیشل پولیس فورس نے موقع  پر پہنچ کر یرغمالیوں کو چھڑانے کے لیے حملہ آور سے مقابلہ کیا اور اس دوران پولیس کی فائرنگ سے  وہ ہلاک ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 548195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/548195/جرمنی-کے-سینما-گھر-میں-مسلح-شخص-کی-فائرنگ-50-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org