0
Friday 24 Jun 2016 04:12

پیپلزپارٹی کا پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم ٹی او آرز کی پارلیمانی کمیٹی سے الگ ہونیکا اصولی فیصلہ

پیپلزپارٹی کا پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم ٹی او آرز کی پارلیمانی کمیٹی سے الگ ہونیکا اصولی فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم ٹی او آرز کی پارلیمانی کمیٹی سے الگ ہونے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ہوا، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز کی تیاری کے حوالے سے حکومت کے رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی قیادت نے ٹی او آرز کی پارلیمانی کمیٹی سے لاتعلقی کا اصولی فیصلہ کیا، تاہم حتمی فیصلہ دیگر اپوزیشن جاعتوں کی مشاورت کے بعد ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد اثاثوں کی تفصیلات چھپانے پر وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں معروف قوال امجد صابری کے قتل اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری کراچی جاکر اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف قوم سے خطاب اور جلسوں میں تقریر کے دوران یہ کہتے رہے کہ انہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے خاندان احتساب کے لیے پیش کر دیا، لیکن ٹی او آر کمیٹی کی اب تک کی کارروائی سے ان کی بات کا پول کھول دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشاورت پر یقین رکھتے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت کے بعد ہی سڑکوں پر احتجاج سمیت کئی فیصلے ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے 5 رہنماؤں کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان تمام رہنماؤں نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثہ جات کی جو تفصیل جمع کرائی وہ جھوٹی ہے اور ان کا بیان حلفی بھی صداقت پر مبنی نہیں، اس لیے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 548240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش