0
Friday 24 Jun 2016 09:08

گلگت بلتستان بجٹ کا مجموعی حجم 38 ارب سے زیادہ ہوگا، پینسٹھ فیصد غیرترقیاتی اخراجات کے لئے مختص

گلگت بلتستان بجٹ کا مجموعی حجم 38 ارب سے زیادہ ہوگا، پینسٹھ فیصد غیرترقیاتی اخراجات کے لئے مختص
اسلام ٹائمز۔ وزیرعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان، صوبائی وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی کے ہمراہ صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے غیرترقیاتی بجٹ کا حجم 25 ارب 36 کروڑ 61 لاکھ روپے ہوگا، جبکہ ترقیات کی مد میں 13 ارب مختص کئے گئے ہیں۔ نئے مالی سال میں تعلیم، صحت سمیت دیگر اداروں میں 4 ہزار سے زائد نئی اسامیاں پیدا کی گئی ہیں، جن پر میرٹ کے مطابق قابل اور اہل افراد کی تقرری کو یقینی بنایا جائے گا۔ جی بی میں پہلی مرتبہ ایسے منصوبوں کی مد میں بجٹ مختص کیا گیا ہے جنہیں سابقہ ادوار میں نذر انداز کیا گیا تھا اور کروڑوں خرچ ہونے کے بعد عوام کیلئے کار آمد ثابت نہ ہو سکے تھے۔ دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے صوبائی حکومت پہلی مرتبہ جی بی آر ایس پی کے نام سے نئی ادارہ قائم کیا جائے گا تاکہ دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کا حل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انوسمنٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ خطے میں زیادہ سے زیادہ صنغت کاروں کو راغب کرنے اور صنغت کی بہتری کیلئے عملی کام کیا جاسکے۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ صحت اور تعلیم کے بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے 21 فیصد کر دیا گیا ہے۔ علاقہ میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ 20 ماڈل سکول قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں جدید دور کی تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔ سیاحت کے شعبے میں مربوط حکمت عملی اپنائی جارہی ہے جس کے تحت سیاحتی مقامات پر چیئر لفٹ لگائیں جائیں گی اور سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹینٹ ولیج قائم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 548256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش