0
Friday 24 Jun 2016 09:35

سینکڑوں زائرین تفتان بارڈر پر کئی ہفتوں سے محصور ہو کر رہ گئے

سینکڑوں زائرین تفتان بارڈر پر کئی ہفتوں سے محصور ہو کر رہ گئے
اسلام ٹائمز۔ ایران سے واپس آنے والے سینکڑوں زائرین کو تفتان بارڈر پر روک لیا گیا، محصور زائرین میں سے چالیس زائرین کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، بارڈر پر محصور زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جب تک زائرین کی تعداد پندرہ سو نہیں ہو جاتی انہیں نہیں چھوڑا جائے گا، چاہے کئی ماہ لگ جائیں۔ تفتان بارڈر پر کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے، جو اشیاء مل رہی ہیں وہ زائرین کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ شدید گرمی میں مناسب رہائش بھی موجود نہیں ہے۔ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی قیادت سے بھی رابطہ کیا گیا تاہم تاحال زائرین کسمپرسی کی حالت سے مسلسل دوچار ہیں۔ زائرین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں گھروں کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جاتی پاک ایران بارڈر روڈ بلاک کئے رکھیں گے۔ اس وقت زائرین کا پاک ایران روڈ پر دھرنا جاری ہے، ٹریفک کافی حد تک بلاک ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 548259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش