QR CodeQR Code

ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعویداروں نے قوم کا بال بال قرضوں میں جکڑ دیا ہے، زبیر احمد گوندل

24 Jun 2016 11:29

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یو این ڈی پی کے تعاون سے غربت میں کمی کے حوالہ سے جاری کیے گئے اعداد وشمار بے بنیاد ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعویداروں نے قوم کا بال بال قرضوں میں جکڑ دیا ہے۔ سرگودہا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یو این ڈی پی کے تعاون سے غربت میں کمی کے حوالہ سے جاری کیے گئے اعداد وشمار بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میں اس وقت غربت کی شرح 55 فیصد ہے، جب کہ حکمران ٹولہ نے فرضی اعداد و شمار سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت معاشی میدان میں ناکامی سے دو چار ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 548265

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/548265/ملک-کو-ایشین-ٹائیگر-بنانے-کے-دعویداروں-نے-قوم-کا-بال-قرضوں-میں-جکڑ-دیا-ہے-زبیر-احمد-گوندل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org