0
Friday 24 Jun 2016 19:12

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور میں شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل، رجسٹریشن کا عمل جاری

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور میں شہر اعتکاف کی تیاریاں مکمل، رجسٹریشن کا عمل جاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے ترجمان رائو محمد عارف رضوی کے مطابق اس سال بھی منہاج القرآن کے زیر اہتمام آباد ہونے والے شہر اعتکاف میں اندرون ملک و بیرون ملک سے ہزاروں لوگ اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ حرمین شریفین کے بعد دنیا ئے اسلام کے سب سے بڑے اعتکاف میں شرکت کیلئے ملک بھر میں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جو بیسویں روزے کی شام تک جاری رہے گا۔ رجسٹریشن نہ کروانے والے افراد شہر اعتکاف میں اعتکاف نہیں بیٹھ سکیں گے۔ رائو عارف رضوی نے بتایا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے دو ہزار نوجوان سکیورٹی کی خدمات انجام دیں گے۔ شہر اعتکاف میں مختلف جگہوں پر کیمرے لگا دئیے گئے ہیں جب کہ شہر اعتکاف کی طرف آنے والے راستوں پر کیمرے اور واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔ گرمی سے بچائو کیلئے جامع منہاج کے صحن کے دونوں اطراف چار فٹ قطر کے 40 بڑے پنکھے لگائے جائینگے۔ معتکفین کے وضو اور طہارت کیلئے بہترین انتظامات کیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد کیلئے 25 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم ہمہ وقت شہر اعتکاف میں موجود ہوگی جبکہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی 10 ایمبولینسز بھی 24 گھنٹے شہر اعتکاف کا حصہ ہوں گی۔ جامع المنہاج میں ہزاروں مرد جبکہ منہاج گرلز کالج میں خواتین اعتکاف کریں گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری روزانہ درس قرآن و تصوف دینگے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے دروس اور خطابات سے استفادہ کیلئے شہر اعتکاف میں چار بڑی ایل ای ڈیز سکرین لگائی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 548327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش