0
Friday 24 Jun 2016 20:44

کراچی کے 3 مختلف مقامات پر پراسرار آتشزدگی، وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار تشویش

کراچی کے 3 مختلف مقامات پر پراسرار آتشزدگی، وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف مقامات پر فیکٹریوں اور گوداموں میں لگنے والی پراسرار آتشزدگی نے فائر ٹینڈرز کی دوڑیں لگوا دیں، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آگ لگنے کے پے درپے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبائی میں وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ٹائروں کے گودام میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے اس قدر شدت اختیار کر لی کہ اسے تیسرے درجے کی قرار دے دیا گیا، آگ لگنے سے آسمان پر کالے دھویں کے بادل چھا گئے، تاہم گودام میں کام کرنے والے ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، لیکن اسے بجھانے کیلئے شہر بھر کے فائر ٹینڈرز کے ساتھ پاکستان نیوی اور ایئرفورس کے فائر ٹینڈرز سے بھی مدد طلب کر لی گئی ہے۔

قبل ازیں سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں لگنے والی آگ نے اس وقت شدت اختیار کی، جب گودام میں موجود گیس پائپ لائن پھٹ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اوپر والی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرکیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، تاہم کولنگ کا عمل اب بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ شیر شاہ میں بھی دوائیوں کے ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پایا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کے مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ٹیلی فون کرکے تشویش کا اظہار کیا ہے، اور انھیں آگ بجھانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان واقعات کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 548341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش