QR CodeQR Code

امجد صابری کے قتل کا مقدمہ درج، تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی قائم

24 Jun 2016 21:30

اسلام ٹائمز: امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی غربی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ایس ایس پی وسطی، ایس ایس پی غربی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف قوال امجد صابری کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں شریف آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جب کہ واقعہ تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی غربی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق امجد صابری کے قتل کا مقدمہ شریف آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ امجد صابری کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ دوسری جانب امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی غربی ذوالفقار لاڑک کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں ایس ایس پی وسطی، ایس ایس پی غربی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈی آئی جی آفس میں ہوا جس میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جیو فینسنگ رپورٹ کی روشنی میں کیس کا مختلف پہلوں سے جائزہ لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 548358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/548358/امجد-صابری-کے-قتل-کا-مقدمہ-درج-تحقیقات-لیے-کمیٹی-بھی-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org