QR CodeQR Code

مسلم لیگ نواز کے وزراء بڑے پیمانے پر کرپشن کر رہے ہیں،سستی روٹی سکیم میں سوچ سے بھی کہیں زیادہ کرپشن کی گئی،راجہ ریاض

15 Feb 2011 00:28

اسلام ٹائمز:صوبہ پنجاب کے سینئر وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پاس جو محکمے ہیں ان میں کرپشن کے ثبوت کمیٹی کو فراہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب میں جن وزراء کے محکمے تبدیل ہوئے ن لیگ کے وہ وزراء کرپشن میں ملوث ہیں، جن کے نام کل منظرعام پر لائے جائیں گے


لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سینئر وزیر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے وزراء بڑے پیمانے پر کرپشن کر رہے ہیں، وزیراعلی ٰ پنجاب نے انیس نکاتی ایجنڈے پر کل تک کمیٹی بنانے کا وعدہ کیا ہے، لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز لیگ کے جو وزراء کرپشن کر رہے ہیں۔ اس میں زیادہ تر کے محکمے تبدیل ہوئے ہیں، سستی روٹی سکیم میں سوچ سے بھی کہیں زیادہ کرپشن کی گئی ہے، انھوں نے کہا کہ انیس نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کل تک کمیٹی بنانے کا وعدہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کی طرف سے تنویر اشرف کائرہ اور اشرف سوہنا کمیٹی کے ممبر ہونگے، انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پاس جو محکمے ہیں ان میں کرپشن کے ثبوت کمیٹی کو فراہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب میں جن وزراء کے محکمے تبدیل ہوئے ن لیگ کے وہ وزراء کرپشن میں ملوث ہیں، جن کے نام کل منظرعام پر لائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 54837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/54837/مسلم-لیگ-نواز-کے-وزراء-بڑے-پیمانے-پر-کرپشن-کر-رہے-ہیں-سستی-روٹی-سکیم-میں-سوچ-سے-بھی-کہیں-زیادہ-کی-گئی-راجہ-ریاض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org