QR CodeQR Code

چین کا دشمن کی آبدوز پر نظر رکھنے کیلیے زیر سمندر ڈرنز کا جال بچھانے کا منصوبہ

25 Jun 2016 00:57

اسلام ٹائمز: چینی کے سرکاری شپ بلڈنگ کارپوریشن ( سی ایس ایس سی) نے سمندر کی تہہ میں ڈرون اور حساس سینسر پر مبنی سلنڈر نما سیمی آٹونومس روبوٹک وھیکل ( ایس اے آر وی) بنائے جارہے ہیں، جن میں سینسر اور سونار نظام بھی نصب ہوگا، ان ڈرون کو آبدوزوں کی ٹیوب سے لانچ کیا جاسکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چینی بحریہ نے اپنی سمندری حدود کی تہہ میں لاتعداد زیرِ آب ڈرونز کا منصوبہ بنایا ہے جو دشمنوں کی آبدوز سمیت کئی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ چینی کے سرکاری شپ بلڈنگ کارپوریشن ( سی ایس ایس سی) نے سمندر کی تہہ میں ڈرون اور حساس سینسر پر مبنی ایک ’’عظیم زیر آب دیوار‘‘ بنانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ ایسا ہی ایک نظام امریکا نے اٹلانٹک اوشن میں روسی آبدوزوں کی دخل اندازی روکنے کے لیے قائم کیا ہے۔ اس نظام کو سانیا کے قریب ہینان جزائر میں بنایا جائے گا جو جنوبی چینی سمندر میں واقع ہے۔ چینی ماہرین کے مطابق اس نظام سے سمندری خطرات مثلاً سونامی اور آبی حیات پر بھی نظر رکھی جاسکے گی۔ 3 ہزار کلومیٹر گہرائی میں کئی ہزار سینسر کے علاوہ خودمختار ڈرون اور یو ایس وی کا ایک نیٹ ورک قائم کیا جائے گا جو دشمن کی آبدوزوں اور دیگر خطرات پر نظر رکھے گا۔ اس کے لئے سلنڈر نما سیمی آٹونومس روبوٹک وھیکل ( ایس اے آر وی) بنائے جارہے ہیں، جن میں سینسر اور سونار نظام بھی نصب ہوگا ۔ ان ڈرون کو آبدوزوں کی ٹیوب سے لانچ کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ پانی کے نیچے تیرتے رہنے والا گلائیڈرز بھی اسی دیوار کا حصہ بنیں گے۔ آٹونوموس روبوٹک وھیکل ( اے آر وی) بھی زیر تکمیل ہیں جن میں سے ہر ایک کا وزن 5 سے 10 ٹن ہوگا اور انہیں طویل عرصے کے مشن کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔


خبر کا کوڈ: 548391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/548391/چین-کا-دشمن-کی-ا-بدوز-پر-نظر-رکھنے-کیلیے-زیر-سمندر-ڈرنز-جال-بچھانے-منصوبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org