0
Saturday 25 Jun 2016 14:22

چین میں طوفانی بارشوں سے کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، 98 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی

چین میں طوفانی بارشوں سے کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، 98 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی
اسلام ٹائمز۔ چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں ژالہ باری اور تیز ہواؤوں کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مختلف حادثات و واقعات میں 98 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ ملک کے جنوبی حصے میں سیلاب کے باعث 2 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی چین کے صوبے جیانگسو میں آندھی، طوفان، بگولوں اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے، تیز بارشوں سے صوبے میں سیلاب کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جب کہ خطرناک بارشوں سے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث اب تک مرنے والوں کی تعداد 98 ہوچکی ہے جب کہ 500 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے 200 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 548440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش