0
Sunday 26 Jun 2016 00:09

جماعت اسلامی نفاذ اسلام کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریگی، میاں مقصود احمد

جماعت اسلامی نفاذ اسلام کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریگی، میاں مقصود احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سرگودہا کے زیر اہتمام 35روزہ ’’فہم قرآن کلاس‘‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ قرآن پاک سے دوری کے نتیجے میں امت مسلمہ آج تقسیم در تقسیم کا شکار ہے اور یہی تقسیم امت کی خواری کا سبب ہے۔ سرگودہا میں فہم قرآن کلاسز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں قرآن پاک کا نظام نافذ کرنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ قرآنی نظام سے مراد انتہاپسندی نہیں، بل کہ اٹھارہ کروڑ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور دیگر حقوق کی فراہمی ہے۔
خبر کا کوڈ : 548463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش