QR CodeQR Code

نام نہاد جمہوریت کے نام پر خاندانی بادشاہت قائم کر دی گئی ہے، فیاض وڑائچ

25 Jun 2016 19:20

اسلام ٹائمز: ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ جلاوطن حکومت کو ملکی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، عوام کو اپنے حقوق کیلئے خود سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے ملتان میڈیا آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلاوطن حکومت کو عوامی اور ملکی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ ملک میں جمہوریت کے نام پر خاندانی بادشاہت قائم کر دی گئی ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے ملک سے قابل اور باصلاحیت لوگ ختم ہوگئے ہیں اور محض ایک خاندان ہی پاکستان کے سیاہ و سفید کا مالک بن چکا ہے۔ لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے مگر حکمرانوں کو کسی بات کی کوئی پرواہ نہیں۔ ان کے کاروبار اور دولت بیرون ملک محفوظ ہے اسی لئے وہ بھی پرسکون زندگی گزارنے لندن چلے گئے ہیں۔ خودساختہ جلاوطن حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں عوام کو اپنے حقوق کیلئے خود سڑکوں پر نکلنا ہوگا ورنہ یہ غاصب اور کرپٹ حکمران ان سے جینے کا حق بھی چھین لیں گے۔ میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ جعلی حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔ یہ جلد سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں پھانسی کے پھندے پر ہونگے۔ انکا بیرون ملک قیام اور آف شور کمپنیاں انہیں نہیں بچا سکتیں۔ حکومت کے خوشامدی وزراء کا واویلہ دراصل انکی حالت نزع کو ظاہر کر رہا ہے جو دم نکلنے سے پہلے طاری ہوتی ہے۔ یہ ظالم اور قاتل حکمران جلد اپنے انجام بد کو پہنچنے والے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری عید کے فوری بعد دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 548599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/548599/نام-نہاد-جمہوریت-کے-پر-خاندانی-بادشاہت-قائم-کر-دی-گئی-ہے-فیاض-وڑائچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org