0
Saturday 25 Jun 2016 23:45

خفیہ ٹرائلز کی بجائے امن عامہ سے کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا، نعیم الحق

خفیہ ٹرائلز کی بجائے امن عامہ سے کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا، نعیم الحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہزاروں افراد قتل و غارت گری کا نشانہ بن چکے ہیں، عوام مسلسل قتل ہو رہے ہیں جبکہ قاتل بالکل آزاد ہیں۔ کہتے ہیں عشروں پر محیط بےامنی کے تدارک کیلئے انتظامیہ کی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو مکمل طور پر غیرسیاسی کرنا ہوگا۔ میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں نعیم الحق کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اپریٹس کی اوور ہالنگ نہ کی گئی تو خون خرابہ مزید کئی عشروں کی طوالت اختیار کر سکتا ہے، خفیہ ٹرائلز کی بجائے امن عامہ سے کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت اور شرانگیزیوں سے پاک کرنا ہو گا، نعیم الحق کا کہنا ہے کہ سندھ کے ساتھ پنجاب سے بھی آؤٹ آف ٹرن پرموشنز جیسی قباحت ختم کرنا ہو گی، محض لاہور میں 2700 پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پرموشن سیاسی مداخلت کی واضح مثال ہے، حکمران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آزادی دیں تاکہ عوام کا تحفظ ممکن ہو سکے، نعیم الحق کا مزید کہنا ہے کہ کریمنل جسٹس سسٹم کی اصلاح اور فراہمی انصاف کے عمل میں جدت ناگزیر ہے، پختونخوا میں جرائم کی شرح میں ریکارڈ کمی پولیس کو غیرسیاسی بنانے کا نتیجہ ہے، سندھ اور پنجاب بھی پختونخوا کی پیروی کریں اور پولیس ٹھیک کریں۔
خبر کا کوڈ : 548634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش