0
Sunday 26 Jun 2016 19:11

آئی ایس او نے ماہ رمضان کا تیسرا عشرہ قرآن و القدس کے عنوان سے منانے کا اعلان کر دیا

آئی ایس او نے ماہ رمضان کا تیسرا عشرہ قرآن و القدس کے عنوان سے منانے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی نے شہادت امام علی کے موقع پر ایک تقریب سے گفتگو کے دوران امام علیؑ کے اسوہ حسنہ کو کامل مصداق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کیلئے درس کی حیثیت رکھتی ہے کہ حضرت علیؑ غریبوں اور فقیروں کے مدد گار تھے، حضرت علیؑ یتیموں کے باپ ہیں اور رات کی تاریکی میں ان کیلئے کھانا لے کر جاتے تھے یہ عمل معاشرے کے حکمرانوں کیلئے ایک بہت بڑا درس ہے۔ سرفراز نقوی نے کہا کہ آئی ایس او ماہ رمضان کا تیسرا عشرہ قرآن و القدس کے نام سے منائے گی تعلیمات قرآن کے حوالے سے سیمینار اور شب بیداریوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ یوم القدس بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ مرکزی نائب صدر نے مظلومین کی حمایت اور ظالمین کی مخالفت درس علوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او امسال بھی لاکھوں حامیان فلسطین مظلومین فلسطین کی داد رسی اور اسرائیل کیخلاف امام خمینی کے فرمان کے مطابق صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے ماہ رمضان کے آخری جمعہ پر یوم القدس کو ملی جوش و جذبہ کے تحت ساتھ منائے گی، پاکستان میں سب سے بڑی القدس کراچی میں نکالی جائے گی جس سے مرکزی صدر علی مہدی خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 548844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش