0
Sunday 26 Jun 2016 21:04

وزیراعلٰی گلگت بلتستان تانگیر ضمنی انتخابات میں مداخلت سے باز رہے، میر بہادر

وزیراعلٰی گلگت بلتستان تانگیر ضمنی انتخابات میں مداخلت سے باز رہے، میر بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء اسلام گلگت کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر بہادر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلٰی حفیظ الرحمان تانگیر کے حلقے میں مداخلت کرنے سے با ز رہے، لیلۃ القدر کے روز الیکشن کرانا کسی طور پر درست نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کو ملتوی کر کے علاقے میں خون خرابہ ہونے سے بچایا ہے، جس کے ہم الیکشن کمشنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ فری اینڈ فیئر الیکشن کا نعرہ لگانے والے وزراء اپنے گریباں میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک طرف فری اینڈ فیئر الیکشن کا نعرہ لگاتی ہے تو دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر پر دباؤ بھی ڈال رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک پھر لیلۃ القدر کے روز الیکشن کرانے کا فیصلہ غلط تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے حالات و واقعات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بعد از عید الیکشن کرانے کا فیصلہ کر کے احسن اقدام کیا ہے جس کے لئے مسلم لیگ نون کے سواء تمام پارٹیاں متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں الیکشن کے انعقاد سے جہاں عوام کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا تھا وہاں پر رمضان المبارک کا تقدس پامال ہوتا۔ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے بروقت درست فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 548872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش