0
Sunday 26 Jun 2016 21:35

22 جولائی کو ملک گیر دھرنا دیا جائے گا، علامہ مقصود ڈومکی

22 جولائی کو ملک گیر دھرنا دیا جائے گا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نوابشاہ کے تنظیمی دورے پر گئے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ بعد ازاں بیت القدس، آزادی فلسطین اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں شیعہ نسل کشی اور دہشت گردی کے خلاف جاری بھوک ہڑتال اور احتجاجی تحریک کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس، اور ارض فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ناقابل قبول ہے، اسرائیل کے مقدر میں شکست اور رسوائی ہے۔ فلسطین جلد آزاد ہوگا۔ امام خمینی (رح) نے مسئلہ فلسطین کو عرب حکمرانوں اور عرب قوم پرستوں کے چنگل سے نکال کر امت مسلمہ کے حوالے کردیا۔ پاکستان کے کروڑوں عوام کے محبوب لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دہشت گردی، شیعہ نسل کشی اور مظلوموں کی حمایت میں 13 مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اگر حکمرانوں نے مطالبات پورے نہ کیے تو جمعہ 22 جولائی کو سندھ بھر میں شاہراہوں کو بلاک کرکے ملک گیر دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ مہینے گزر گئے مگر سندھ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے، جبکہ جیکب آباد اور شکارپور کے متائثرین آج بھی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ گذشتہ پچاس دنوں سے شکارپور کے وارثان شہداء اور زخمی احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔   اس موقع پر MWM کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے کانفرنس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 548875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش