0
Monday 27 Jun 2016 13:10

آزاد کشمیر، 41 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ

آزاد کشمیر، 41 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر نے 41 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیے۔ مسلم لیگ (ن) کو ببرشیر کی بجائے ٹائیگر الاٹ کیا گیا ہے جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی آزاد امیدوار کو ببرشیر کا نشان الاٹ نہ کرے۔ مسلم کانفرنس کو گھوڑا، پاکستان پیپلز پارٹی تیر، پاکستان تحریک انصاف بلا، جمعیت علماء اسلام جموں و کشمیر کتاب، جماعت اسلامی ترازو، متحدہ قومی موومنٹ پتنگ، جموں و کشمیر اسلامک ڈیمو کریٹک پارٹی گلاب کا پھول، پاکستان مسلم لیگ جموں و کشمیر سائیکل، سنی تحریک کار، راہ حق پارٹی استری، کشمیر لیبر پارٹی بیلچہ، لبریشن لیگ لالٹین، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک الائنس کشتی، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ ہرن، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی تلوار، آل جموں و کشمیر عوامی کانفرنس مور، جمعیت علماء جموں و کشمیر ٹریکٹر، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو آزادکشمیر مکا، فلاح انسانیت آزادجموں و کشمیر شاہین، متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی ہاتھی، مرکزی جمعیت علماء جموں و کشمیر قلم دوات، آل جموں و کشمیر نظام مصطفی کانفرنس چاند، آل جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام کرسی، سواداعظم اہلسنت و الجماعت درخت، کشمیر نیشنل پارٹی بارہ سنگھا، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی آزادکشمیر ہاکی، ان پڑھ پارٹی آزاد جموں و کشمیر تختی، آل پاکستان عام آدمی پارٹی آزاد جموں و کشمیر گملا، جموں و کشمیر پبلک رائٹس پارٹی موم بتی، آل جموں و کشمیر سنی اتحاد کونسل سیڑھی، جموں و کشمیر تحریک نظام مصطفی چھتری، جموں و کشمیر قومی موومنٹ پرچ پیالی، جعفریہ سپریم کونسل آزادکشمیر چراغ، کشمیر تحریک انصاف قلم، فرنٹ نیشنل آزاد جموں وکشمیر اونٹ، قومی اتحاد پارٹی ستارہ، عام آدمی پارٹی پاکستان کرنڈی، مجلس وحدت المسلمین آزادکشمیر فاختہ اور چیئرمین نیشنل لیبر کونسل کو پگڑی کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ نشانات صرف ان امیدواروں کو الاٹ کیے جائیں گے جن کے پاس پارٹی ٹکٹ ہو گا۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا انتخابی نشان شیر تھا تاہم آزادکشمیر میں ایک مخالف دھڑے نے اس پر اپنا حق جتانے کی کوشش کی جس کے باعث معاملہ متنازعہ ہو گیا اور ببرشیر کسی بھی پارٹی یا امیدوار کو الاٹ نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 548953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش