0
Monday 27 Jun 2016 13:20

امان اللہ خان کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے، لبریشن فرنٹ

امان اللہ خان کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے، لبریشن فرنٹ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ تحصیل ہجیرہ کے زیراہتمام امان اللہ خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر توقیر گیلانی، سلیم ہارون، عابد گلگتی، طاہرہ توقیر، سردار آفتاب، قاری نصیر، جلیل فرید اور اظہر کاشر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ خان کی زندگی کشمیری قوم کے ہر نوجوان کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کی انتھک اور غیرمتزلزل جدوجہد کے ستر سالوں نے کشمیریوں کو بحیثیت قوم فخر سے سر اٹھانے کے قابل بنایا، جب بڑے بڑے سیاستدان بھارت اور پاکستان سے ساز باز کر کے اقتدار اور عہدے لینے میں مصروف تھے تو امان اللہ خان، مقبول بٹ شہید اور ان کے ساتھی ریاست کی بکھری وحدت کو جوڑنے اور آزادی کی آواز کو توانا کرنے کے لئے سامنے آئے۔ مرحوم کے مشن کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 548954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش