0
Monday 27 Jun 2016 17:23

بلتستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہوں گا، میجر (ر) محمد امین

بلتستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہوں گا، میجر (ر) محمد امین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی میجر (ر) محمد امین نے کہا ہے کہ سپورٹس افیسر اسکردو کی پوسٹ پر تقرری کے لئے اخبار میں دیا گیا اشتہار اگر کسی نے دکھایا تو اپنا بیان واپس لوں گا، ورنہ کبھی بھی خاموش نہیں رہوں گا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی 33 خالی آسامیوں میں سے صرف تین آسامیوں پر بلتستان کے لوگ بھرتی کئے گئے، ہمیں سب کچھ پتہ ہے، ہم اتنے بے وقوف نہیں کہ ہم ناانصافیوں پر زبان بند کر کے بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لڑکے بڑے قابل اور باصلاحیت ہیں، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ہمارے لڑکے سپورٹس آفیسر کی پوسٹ کے لئے ہونے والے امتحان میں فیل ہوگئے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے علاقے کے مفادات کےلئے آواز بلند کی ہے اگر حقوق کے لئے آواز بلند کرنا جرم ہے تو یہ جرم مجھ سے بار بار سرزد ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی قیادت کی جانب سے کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا ہے، جب نوٹس ملے گا تو اس وقت جواب دیا جائے گا۔ شاید کچھ لوگ بلتستان کے منتخب نمائندوں کو کمزور سمجھتے ہیں اس لئے مجھے شوکاز نوٹس بھیجنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پیدائشی طور پر مسلم لیگی ہوں نئی پارٹی بنانے کا سوچ سکتا ہوں اور نہ ہی مسلم لیگ نون چھوڑ رہا ہوں پارٹی کے ساتھ ہمیشہ رہوں گا۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ میں پارٹی چھوڑ کر غداری کروں گا، پارٹی کے اندر رہ کر پارٹی کی بدنامی کا سبب بننے والے عناصر کے سامنے چٹان بن کر کام کرتا رہوں گا۔
خبر کا کوڈ : 549006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش