0
Monday 27 Jun 2016 19:25

معاشی دہشت گردی ختم کئے بغیر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، رائو عارف رضوی

معاشی دہشت گردی ختم کئے بغیر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، رائو عارف رضوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی نے کہا ہے کہ ملکی حالات سے خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ۔کراچی میں چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کا اغواء اور قوال امجد صابری کی شہادت کی اس کی واضح مثال ہیں۔ ایسے لگتا ہے جیسے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ ملکی سلامتی کے ادارے اگر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ضروری ہے کہ پہلے معاشی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔ کیونکہ معاشی دہشت گردی سے ہی عسکری دہشت گردی جنم لیتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کو پیدا کرنے والی نرسریوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ دہشت گردوں کی فکری و نظریاتی جڑیں کاٹنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے شہرہ آفاق فتویٰ ''دہشت گردی اور فتنہ خوارج''سے رہنمائی لی جائے۔ ملتان میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں۔ گورننس نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ جو حکومت ماڈل ٹائو ن میں دن دیہاڑے سرعام گولیاں برسا کر نہتے عوام کا قتل عام کرسکتی ہے اس سے کسی بھی اچھائی کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹائون کا خون قاتل حکمرانوں کو چین کی نیند نہیں سونے دے گا اور پھانسی کے تختے تک ان کا پیچھا کرے گا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس قوم کی علمی، فکری، روحانی اور سیاسی تربیت کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ قوم کے بچے بچے کو آئین پاکستان کا شعور دیا۔ عید کے بعد قاتل حکمرانوں کے بعد دما دم مست قلند ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 549058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش