0
Monday 27 Jun 2016 21:18

امجد صابری کے قاتل اور اویس شاہ کے اغواء کار جلد گرفتار کر لئے جائیں گے، چوہدری نثار

امجد صابری کے قاتل اور اویس شاہ کے اغواء کار جلد گرفتار کر لئے جائیں گے، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی پر سیاست ملک دشمنی ہے، ہر ماہ سول عسکری قیادت کا اجلاس بلانے کی تجویز زیرغور ہے، امجد صابری کے قاتل اور اویس شاہ کے اغواء کار جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔ ایان علی کے معاملے میں شہادتیں اور ریکارڈ کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چودھری نثار نے کہا کہ دو ہزار سابق فوجیوں سمیت سندھ پولیس میں مزید 22 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی، فوج بھرتیوں اور استعداد کار بڑھانے میں پولیس کی معاونت کریگی۔ گاڑیوں کیلئے نیشنل رجسٹریشن ڈیٹا قائم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عید کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف سے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ نیکٹا کا اہم اجلاس بھی عید کے بعد ہوگا۔ کہتے ہیں دہشتگردی کیخلاف نفسیاتی جنگ جیتنا ہو گی۔ دہشت گردی پر سیاست کرنا ملک سے دوستی نہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ دشمن کا بڑا ہدف ہے، اپنے بھی اس منصوبے کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 549075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش