0
Monday 27 Jun 2016 22:12

مغوی اویس شاہ کا فون 72 گھنٹے بعد آن ہو گیا، لوکیشن خیبر ایجنسی ظاہر ہوئی

مغوی اویس شاہ کا فون 72 گھنٹے بعد آن ہو گیا، لوکیشن خیبر ایجنسی ظاہر ہوئی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے مغوی صاحبزادے اویس شاہ کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں مغوی کا فون 72 گھنٹوں بعد آن ہوا، جسے سیکیورٹی اداروں نے ٹریس کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اویس شاہ کا فون اغوا ہونے کے بعد 72 گھنٹے بعد آن ہوا، جسے سیکیورٹی اداروں نے ٹریس کیا تو فون کی لوکیشن خیبر ایجنسی ظاہر ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مغوی اویس شاہ کا فون صرف 6 منٹ تک آن رہا، جس کے بعد اسے دوبارہ بند کر دیا گیا، جبکہ فون خیبر ایجنسی کے علاقے میں آن ہوا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مغوی کا فون آن کرنا تفتیشی اداروں کو گمراہ کرنے کی سازش بھی ہو سکتی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اویس شاہ کو 20 جون کی دوپہر کراچی کے علاقے کلفٹن میں شاپنگ مال کے باہر سے اغوا کیا گیا، جس میں 4 مسلح افراد نے اویس شاہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور گاڑی میں ساتھ لے گئے، جبکہ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی پر سبز رنگ کی نمبر پلیٹ لگی تھی۔ وزیراعظم نے اویس شاہ کے اغوا کا نوٹس لیا ہے، جبکہ اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے بھی سندھ حکومت کو مغوی کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 549089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش