0
Monday 27 Jun 2016 22:42

سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی، 2 افغانی دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی سائٹ ایریا میں کارروائی، 2 افغانی دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سائٹ ایریا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان افغانی ہیں جو اپنے زخمی دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرتے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان میرا جان اور اختر خان افغان باشندے ہیں جو افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے اور انہوں نے خطیر رقم کے عوض نادرا کے جعلی شناختی کارڈز بھی بنوائے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ملزمان کو سائٹ ایریا میں اورنگی ٹاؤن کے قریب کارروائی میں گرفتار کیا گیا، وہ پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے اپنے دہشت گرد ساتھیوں کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ذمہ داری ادا کرتے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے، ان سے جلد مختلف انکشافات کی توقع ہے، ملزمان سے یہ بھی پتا کیا جائے گا کہ انہوں نے نادرا کا شناختی کارڈ کہاں سے بنوایا اور ان کے یہاں موجود سہولت کار کون لوگ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 549103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش