0
Monday 27 Jun 2016 22:56

یہ دیکھنا چاہئے کہ امجد صابری کے قتل کا فائدہ کس کو ہوا ہے، وسیم اختر

یہ دیکھنا چاہئے کہ امجد صابری کے قتل کا فائدہ کس کو ہوا ہے، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ام کے رہنما اور کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر نے کہا ہے کہ قوال امجد صابری کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور یہ دیکھنا چاہئے کہ اس قتل کا فائدہ کس کو ہوا ہے۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ امجد صابری کے قتل سے بہت بڑا نقصان ہوا ہے، اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور یہ دیکھنا چاہئے کہ اس کا فائدہ کسے پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ایم کیو ایم پر الزامات لگے، حکیم سعید قتل میں بھی باعزت بری ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 549105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش