QR CodeQR Code

پشاور، سرکاری ادویات افغانستان سمگل کرنیکی کوشش پولیس نے ناکام بنادی

28 Jun 2016 00:09

اسلام تائمز: کئی کاٹنوں پر مشتمل سرکاری ادویات کی بھاری کھیپ پنجاب سے خیبر پختونخوا سمگل کی گئی تھی اور اب افغانستان بھیجی جارہی تھی، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کوشش ناکام بنادی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے پنجاب حکومت کی سرکاری ادویات افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ یہ ادویات آج حیات آباد پولیس نے جمرود چوکی پر مسافر بس سے برآمد کی ہیں۔ تیرسٹھ کاٹن پر مشتمل ان ادویات کی مالیت لاکھوں میں ہے۔ ادویات میں ملیریا کی دوائی اور انجکشن شامل ہیں، جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے نہ بیچنے کا مہر بھی لگا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 549122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/549122/پشاور-سرکاری-ادویات-افغانستان-سمگل-کرنیکی-کوشش-پولیس-نے-ناکام-بنادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org