0
Tuesday 28 Jun 2016 06:02

یقین ہے مغوی اویس شاہ کو کراچی میں ہی رکھا گیا ہے، آئی جی سندھ

یقین ہے مغوی اویس شاہ کو کراچی میں ہی رکھا گیا ہے، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا ہے انہیں یقین ہے کہ اغواء کاروں نے بیرسٹر اویس علی شاہ کو کراچی میں ہی رکھا ہوا ہے، موبائل آن اور آف کرکے گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں آئی جی اے ڈی خواجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اغواء کاروں نے اویس علی شاہ کو کراچی میں ہی رکھا ہواہے اور جلد ہی انہیں باحفاظت بازایاب کر لیا جائے گا۔ ان کا کہناتھا کہ اغواء کار اویس شاہ کے موبائل کو آن اور آف کرکے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں کے بھی بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے بتایا کہ مختلف کاروائیوں کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں اہم ترین فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ کو فوری طور پر پولیس میں 20 ہزار بھرتیاں کرنے کی ہدایت جار ی کر دی گئیں ہیں۔ اے ایس آئی اور کانسٹیبل کی براہ راست میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیے جائیں۔ آئی جی سندھ کو کابینہ نے 12 میگا پکسل سی سی ٹی وی کیمرے استعمال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں ضروری ہو سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 549162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش