0
Tuesday 15 Feb 2011 14:54

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ص کی تیاریاں عروج پر،کوئٹہ میں عید میلادالنبی ص کے موقعے پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ص کی تیاریاں عروج پر،کوئٹہ میں عید میلادالنبی ص کے موقعے پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-ملک بھر میں جشن میلاد مصطفی ص کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ مختلف دینی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے درود و سلام کی خصوصی محافل ترتیب دی گئی ہیں۔ عید میلاد النبی ص کے سلسلے میں پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع آج بعد نماز عشاء مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہو گا جس میں لاکھوں عشاق رسول کی شرکت متوقع ہے۔ میلاد مصطفی ص کانفرنس میں درود وسلام کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری بھی خصوصی خطاب کریں گے۔ دعوت اسلامی کے تحت بھی چھے مختلف مقامات پر بعد از نماز عشا عید میلاد النبی ص کے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔ جبکہ بدھ کو ریلوے سٹیشن سے داتا دربار تک ریلی بھی نکالی جائے گی۔ مختلف علاقوں میں چھوٹی بڑی ہزاروں محافل منعقد کی جائیں گی۔ جس میں عقیدت مند آقا دو جہاں حضرت محمد ص کی شان بیان کرنے کے علاوہ ان کے حضور نذرانہ عقیدت بھی پیش کریں گے۔ عقیدت مندوں نے سرکار کی آمد کی خوشی میں گلیوں اور بازاروں کو سجا رکھا ہے۔ سبیلیں اور لنگر بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
ادھر کوئٹہ میں عید میلادالنبی ص کے موقعے پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کوئٹہ میں پولیس نے عید میلاد النبی ص کے موقعے پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سریاب روڈ پر پک اپ گاڑی سے سات سو چوون کلو گرام بارودی مواد قبضے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد چھبیس بوریوں میں رکھا گیا تھا۔ پولیس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 54920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش