0
Tuesday 28 Jun 2016 10:42

حضرت علی ع کی ساری زندگی خدمت اسلام ، جہاد فی سبیل اﷲ، صبر و شکر اور ایثار کا اعلیٰ نمونہ تھی، صاحبزادہ قوسین حق

حضرت علی ع کی ساری زندگی خدمت اسلام ، جہاد فی سبیل اﷲ، صبر و شکر اور ایثار کا اعلیٰ نمونہ تھی، صاحبزادہ قوسین حق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ قوسین حق نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی ع کی سیرت اور کردار کو مشعل راہ بنا کر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ ع کا دور خلافت اسلامی حکمرانوں کے لئے مینارۂ نور ہے، آپ ع صحابی رسولﷺ، اہل بیت اور خلفائے راشدین میں شامل ہیں اور یہ اعزاز کسی اور کو حاصل نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حضرت علی ع کی ذات گرامی جامع کمالات اور جمال محمدی ﷺ کا آئینہ دار ہے۔ انہوں نے دربار مسجد حضور محدث کبیر اعظم آباد میں محفل شہادت حضرت علی ع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی ع کی ساری زندگی خدمت اسلام، جہاد فی سبیل اﷲ، صبر و شکر اور ایثار کا اعلیٰ نمونہ تھی، آپ ع نے نہ صرف حق و باطل کے معرکوں میں اپنی شجاعت کا رعب بٹھایا، بلکہ علم و فضل کے میدان میں بھی بے مثال خدمات سر انجام دیں۔
خبر کا کوڈ : 549222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش